پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ،محمد حسین شاہ

 پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال  کے رکھ دیا ،محمد حسین شاہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نائب صدرٹرانسپورٹ یونین جنرل بس اسٹینڈ سید محمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اداروں کی تعداد کو کم نہ کیا۔

 تو پاکستان معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پروٹوکول ہے پروٹوکول ہے جس نے پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے گزشتہ روز ایک ایڈوائزر منڈی کا دورہ کرنے کے لیے آئیں تو ان کے ساتھ 10 سے 12 گاڑیوں کا پروٹوکول تھا ۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا دو آنے جتنی توجہ ہے یہ چھوٹے دکانداروں کو پکڑنے پر دے رہے ہیں اگر بڑے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے پر دیتے تو پاکستانی معیشت کا جنازہ نہ نکلتا اب بھی وقت ہے کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کو بہتر کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...