بدفعلی کی کوشش کرنیوالا دکاندار قانون کی زد میں آ گیا

 بدفعلی کی کوشش کرنیوالا دکاندار قانون کی زد میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمیٹی کی رقم لینے گئے 15 سالہ لڑکے کو دکان کے اندر لے جا کر مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا دکاندار قانون کی زد میں آ گیا۔

نواحی شمس آباد کے رہائشی محمد عرفان نے مختلف دکانداروں کے ساتھ کمیٹی ڈال رکھی ہے اور گزشتہ شام اس نے کمیٹی کی رقم لینے کے لیے اپنے بیٹے حبیب الرحمن کو سرور امتیاز کی دوکان پر بھیجا ،جہاں مبینہ طور پر لڑکے کو وزن چیک کرنے کے بہانے ملزم دکان کے اندر لے گیا، اورمبینہ بدفعلی کی کوشش کی، تاہم لڑکا مزاحمت کرتے ہوئے وہاں سے نکل کر گھر پہنچا اور والد کو واقعہ بتایا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...