‘‘ ہمارا رشتہ دار افسر ہے ’’ریٹائرڈ ملازم سے ڈیڑھ کروڑہتھیالئے
ملزم طارق محمود نے مبینہ طور پر متاثرہ شخص کو یقین دلایا وہ ڈکیتی شدہ ٹریکٹر برآمد کرا سکتا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریکٹر برآمد کرانے کا جھانسہ، حساس ادارے میں ملازم ہونے کا دعویٰ کر کے ریٹائرڈ ملازم سے ڈیڑھ کروڑ روپے ہتھیالئے گئے ،کوہلیاں کے رہائشی اور حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار محمد صفدر نے چک مبارک میں زرعی ادویات کی دکان بنا رکھی ہے ، ٹریکٹر ڈکیتی کے بعد ملزم طارق محمود نے مبینہ طور پر متاثرہ شخص کو یقین دلایا کہ اس کے حساس ادارے کا کرنل رشتہ دار ہیں اور وہ ڈکیتی شدہ ٹریکٹر برآمد کرا سکتا ہے ، ا س دوران ملزم نے مختلف حیلوں بہانوں اور ادھار رقم کے نام پر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کر لیے ، ٹریکٹر برآمد نہ ہونے پر اختلاف پیدا ہوا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم مذکورہ رقم کا جعلی چیک دے کر روپوش ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments