رات کی تاریکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی

رات کی تاریکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی

مشکوک جان کر پکڑنے کی کوشش کی تو ایک شخص نے فائرنگ کردی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رات کی تاریکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی، علاقے می خوف و ہراس پھیل گیا، بتایا جاتا ہے کہ معظم آباد کا رہائشی رضوان علی اپنے بھائی محمد عمران، محمد بلال اور محمد وقار کے ہمراہ گھر سے باہر گلی میں نکلے تو چار مسلح افراد دکھائی دیے ، جنہیں مشکوک جان کر پکڑنے کی کوشش کی تو ایک شخص نے سیدھی فائرنگ کردی، فائرنگ سے محمد عمران اورمحمد بلال زخمی ہوگئے ، نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...