ڈی آئی جی پریزن سرگودہا کا ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ
ڈی آئی جی پریزن سرگودہا کا ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ اسیران کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پریزن سرگودہا ریجن سعید اﷲ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جیل کے اندرون و بیرون سکیورٹی انتظامات، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،دورے کے دوران ڈی آئی جی نے جیل کے داخلی و خارجی راستوں، مرکزی گیٹ اور اندرون و بیرون سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی، نگرانی کے نظام اور دیگر حفاظتی انتظامات کو چیک کیا اور جیل انتظامیہ کو سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی آئی جی نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور اسیران کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے اسیران کے کچن کا دورہ کیا اور کھانے کی تیاری، صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کو چیک کیا،انہوں نے غلہ گودام کا معائنہ کرتے ہوئے گندم اور دیگر اشیائے خوردونوش کے ذخیرہ، ریکارڈ اور دستیابی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments