پولیس افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار

 پولیس افسران کو رشوت کی  پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار

بھلوال (نمائندہ دنیا )پولیس کو رشوت کی پیشکش، بھلوال سٹی پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گرفتارتفتیشی عمل کو متاثر کرنے کے لیے پولیس افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار۔

ایس ایچ او بھلوال سٹی حسنات احمد اور ٹیم نے ملزم وقار حسین کو رشوت کی رقم پیش کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاپولیس نظام میں رشوت، بدعنوانی اور سفارش کے لیے کوئی گنجائش نہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، تفتیشی عمل کو متاثر کرنے یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...