پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے عوض لاکھوں روپے کی رقم خرد برد

پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے  عوض لاکھوں روپے کی رقم خرد برد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے عوض لاکھوں روپے کی رقم خرد برد کرنے کا معاملہ تھانے پہنچ گیا۔

 پولیس کے مطابق فروکہ روڈ کے محمد تابش نے الزام عائد کیا کہ محمد افراہیم اس سے ڈیزل اور پٹرول خریدتا تھا اور اس کے ذمے 9 لاکھ 77 ہزار 554 روپے بقایا تھے ، جس کی ادائیگی کے لیے ملزم نے چیک دیا۔ جو متعلقہ بینک نے بوگس قرار دیتے ہوئے آنر کر دیا جس کے بعد ملزم مبینہ طور پر رقم کی ادائیگی سے صاف انکاری ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...