بھاگٹانوالہ:یوٹرن کی جگہ کے تعین پر جھگڑا، تعمیراتی کام بند
بھاگٹانوالہ:یوٹرن کی جگہ کے تعین پر جھگڑا، تعمیراتی کام بند تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ،تعمیراتی مشینری بھی واپس بھجوا دی گئی
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )بھاگٹانوالہ میں شہریوں کے دیرینہ مطالبے پر تعمیر کیے جانے والے یوٹرن کی جگہ کے تعین پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ، جس کے باعث مقامی افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ تلخ کلامی کے دوران تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔صورتحال کشیدہ ہونے پر انتظامیہ نے یوٹرن کی تعمیر کا کام فوری طور پر رکوا دیا، جبکہ تعمیراتی مشینری بھی واپس بھجوا دی گئی۔ کام بند ہونے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور منصوبہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹرن کی تعمیر عوامی سہولت اور ٹریفک کے مسائل میں کمی کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جگہ کے تعین کا معاملہ باہمی مشاورت اور انتظامی سطح پر حل کیا جائے تاکہ عوامی مفاد کا یہ منصوبہ اختلافات کی نذر نہ ہو۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر یوٹرن کے لیے مناسب مقام کا تعین کیا جائے اور تعمیراتی کام جلد دوبارہ شروع کروایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments