خاتون کو ہراساں کرنے ، جعلی نکاح نامہ بنانے کا الزام

 خاتون کو ہراساں کرنے ، جعلی نکاح نامہ بنانے کا الزام

خاتون کو ہراساں کرنے ، جعلی نکاح نامہ بنانے کا الزامملزم محمد مظہر مبینہ طور پر ہراساں اور پریشان کرنے کے ساتھ دھمکیاں دیتا تھا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) گل والا کے گنجان آباد علاقے میں خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل اور ہراساں کرنے ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور جعلی نکاح نامہ تیار کرکے خود کو شوہر ظاہر کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کرن شہزادی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم محمد مظہر اسے مبینہ طور پر ہراساں اور پریشان کرنے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ خاتون کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر جعلی نکاح نامہ تیار کرکے اسے اپنی بیوی ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی، جس کے باعث اسے مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم محمد مظہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...