زمین کے تنازع پر مسلح افراد کا دھاوا، اینٹ سے شہری زخمی
زمین کے تنازع پر مسلح افراد کا دھاوا، اینٹ سے شہری زخمی خرم شہزاد نے غلام علی کو قتل کی دھمکی دی اور سر میں اینٹ دے ماری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مڈھ رانجھا کے علاقے دولت پور میں زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر ناجائز تعمیرات کی کوشش کے دوران مسلح افراد کے حملے میں اینٹ لگنے سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مختار احمد نے درخواست میں بتایا کہ خرم شہزاد، شاہد، یوسف اور دو نامعلوم افراد گدھا ریڑھے پر اینٹیں لائے اور اس کے ڈیرے سے ملحقہ رقبے پر مبینہ طور پر ناجائز تعمیرات کی غرض سے اینٹیں پھینکنا شروع کردیں۔ منع کرنے پر خرم شہزاد نے مبینہ طور پر اس کے بیٹے غلام علی کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے اینٹ مار دی، جو اس کی پیشانی پر لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑا۔شور کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور منت سماجت کرکے متاثرہ افراد کو ملزمان سے چھڑایا۔ پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments