ڈسپوزل ، سیوریج منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر
ڈسپوزل ، سیوریج منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنرجاری منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائیگا
خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گرین بیلٹ پر آصف ٹاؤن کے قریب زیر تعمیر ڈسپوزل کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے ڈسپوزل، سیوریج لائنوں اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ وہ خود بھی ان کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور زیر التوا کاموں پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments