کندیاں:قتل و اغوا کی دھمکیوں اور بھتہ مانگنے کا الزام، مقدمہ
کندیاں:قتل و اغوا کی دھمکیوں اور بھتہ مانگنے کا الزام، مقدمہمقدمے میں عائد الزامات کی حتمی تصدیق اور قانونی حیثیت کا تعین ہو نا باقی
کندیاں (نمائندہ دنیا ) ہرنولی کے علاقے حمید کوٹ کے رہائشی رانا محمد سیف ولد عبدالرحمن کو مبینہ طور پر فون پر قتل و اغوا کی دھمکیاں دینے ، بھتہ طلب کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں نامزد افراد کے خلاف تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔درج مقدمے کے مطابق ملزمان پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے اور مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ تاہم مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی تصدیق اور قانونی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالت کے ذریعے ہونا باقی ہے ۔واقعے پر عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments