سرگودھا: لائیو سٹاک مراکز کا معائنہ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ

سرگودھا: لائیو سٹاک مراکز کا معائنہ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ

سرگودھا: لائیو سٹاک مراکز کا معائنہ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ ویٹرنری سہولیات، عملے کی حاضری، کسانوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن و مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر عطیہ بخاری نے سرگودھا ڈویژن کا دورہ کیا اور محکمہ لائیو سٹاک کے مختلف مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائلہ مقصود بھی ان کے ہمراہ تھیں۔مانیٹرنگ ٹیم نے سی وی ایچ نوری گیٹ سرگودھا، سی وی ایچ شاہپور صدر، سی وی ایچ ساہیوال، سی وی ایچ سلانوالی اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری سلانوالی کا دورہ کیا۔

اس دوران مراکز پر فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات، عملے کی حاضری، کسانوں اور مویشی پال حضرات سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک، ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات، آپریشن تھیٹرز اور دستیاب آلات کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا گیا۔مانیٹرنگ ٹیم نے آؤٹ ڈور جنرل او پی ڈی کی صورتحال، افزائشِ نسل کی خدمات اور ہیلتھ ٹریٹمنٹ (HT) پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے روٹ پلان، فراہم کردہ خدمات اور آلات کی دیکھ بھال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مانیٹرنگ کے دوران مجموعی طور پر تمام سرگرمیاں اور انتظامات تسلی بخش اور مقررہ معیار کے مطابق پائے گئے ۔ جہاں بہتری کی گنجائش محسوس ہوئی، وہاں متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر بنائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...