کندیاں: ہرنولی پولیس کی کارروائی، پستول برآمد، ملزم گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا )ہرنولی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر وسیم اکبر خان اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد اویس ولد نذیر احمد سکنہ محلہ مسجد خواجہ عمر والی ہرنولی کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments