نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل کے بروقت حل میں مدد مل سکتی ،خواجہ زاہد نسیم

نئے انتظامی یونٹس کے قیام  سے عوامی مسائل کے بروقت حل  میں مدد مل سکتی ،خواجہ زاہد نسیم

بھیرہ(نامہ نگار)پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے، امن و امان کی صورتحال میں بہتری، انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔

 ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے وسائل کی منصفانہ اور جائز تقسیم، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے بروقت حل میں مدد مل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں بڑے صوبوں کے دور دراز علاقوں تک حکومتی سہولیات اور ترقیاتی ثمرات کی یکساں رسائی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامیہ عوام کے قریب آئے گی، وسائل کی بہتر منصوبہ بندی ممکن ہوگی اور مقامی سطح پر روزگار، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے گی۔ نئے صوبوں کا قیام کسی علاقے یا طبقے کے خلاف نہیں بلکہ متوازن انتظامی و معاشی ترقی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی فلاح ہے اس حوالے سے تمام سیاسی، انتظامی اور عوامی حلقوں کو آئینی تقاضوں کے مطابق سنجیدہ اور بامعنی مشاورت کو فروغ دینا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...