ٹول پلازہ پر عملہ مقامی آبادیوں کے مکینوں سے ٹول ٹیکس چارج کرنے میں مصروف
کندیاں(نمائندہ دنیا)ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب قائم ٹول پلازہ پر مقامی آبادیوں کے مکینوں سے ٹول ٹیکس چارج کرنے میں مصروف۔۔۔
شہریوں کا ٹول پلازہ ضلعی انٹری پوائنٹس پر بنانے کا مطالبہ ہائے ویز قوانین کے مطابق ٹول ٹیکس پلازہ کسی بھی ضلع کی داخلی و خارجی حدود پر قائم کیئے جاتے ہیں لیکن میانوالی ایم ایم روڈ پر قائم ٹول پلازہ شہر کے وسط میں بنا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے کندیاں،میانوالی کے مقامی افراد سے بھی ٹول پلازہ کراسنگ کے دوران ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ضلع کی حدود میں داخل یا خارج ہوتے وقت ٹیکس وصول کیا جاتا اہل علاقہ نے این ایچ اے کی اس عجیب منطق پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹول ٹیکس پلازہ کو شہر کے داخلی یا خارجی مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ مقامی شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments