صنعتی یونٹس کے مجموعی طور پر 374 اینٹی سموگ معائنے
خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ ماحول
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ ماحول محمد رانا نے کہا ہے کہ سموگ کے تدارک اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر کے دوران محکمہ تحفظِ ماحول نے زیرو ٹالرنس ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں اینٹوں کے بھٹوں، اسٹون کرشرز اور صنعتی یونٹس کے مجموعی طور پر 374 اینٹی سموگ معائنے کیے۔ ان کارروائیوں کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کی نگرانی اور سموگ کے تدارک کے لیے حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر 23 اسٹون کرشرز سیل کیے گئے ، جبکہ 5 اینٹوں کے بھٹوں کو سربمہر اور 10 بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب یونٹس پر مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جو مکمل طور پر وصول کر لیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments