نئے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے چارج سنبھال لیا

نئے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے چارج سنبھال لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ریجن کے نئے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 آر پی او آفس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے آر پی او کو سلامی دی جبکہ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ان کا استقبال کیا۔ بعدازاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے دفتری عملے سے تعارفی ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں خوش اخلاقی، دیانت داری اور ذمہ داری کو شعار بنائیں، شہریوں کے ساتھ اچھا برتاؤ پولیس کے اعتماد کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور پولیس سے متعلقہ مسئلے کے حل کے لیے کوئی بھی شخص بلا روک ٹوک ان سے ملاقات کرسکتا ہے ۔ تعارفی ملاقات میں ایس پی آر آئی بی، ایس پی لیگل، اے ڈی آئی جی سمیت دیگر افسران و دفتری عملہ بھی شریک تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...