موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی الرجی نزلہ ،زکام کے امراض پھیلنے لگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مچھروں کی بہتاط سے ملیریا اور موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی الرجی ،نزلہ ،زکام اور گلے کے مختلف امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔
مچھروں کی بہتات اور انکے کاٹنے سے کئی افراد ملیریاسمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ ،زکام اور گلے کی مختلف بیماریوں نے بھی لوگوں کو اپنی گرفت میں لینا شروع کر دیا ہے ، جبکہ الرجی کی شکایات بھی روز باروز بڑھ رہی ہیں، اور باعث تشویش امر یہ بھی ہے کہ ملیریا مچھروں کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments