ہیرو ایوارڈز :گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ کے چار اساتذہ منتخب
ہیرو ایوارڈز :گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ کے چار اساتذہ منتخب ان میں پرنسپل ساجدہ نعیم اور اساتذہ کشور سلطانہ، شہلہ کنول اور روبینہ انور شامل
میانوالی،بھیرہ(نامہ نگاران) ضلع سرگودھا کے بہترین اور قابل اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں دیے جانے والے ہیرو ایوارڈز کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ کے چار اساتذہ کو بھی منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ان میں پرنسپل ساجدہ نعیم اور اساتذہ کشور سلطانہ، شہلہ کنول اور روبینہ انور شامل ہیں۔اساتذہ کی اس نمایاں کامیابی پر ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر شاہین فاروقی اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین اساتذہ کا اعترافِ خدمات نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ دیگر اساتذہ کو بھی تعلیمی میدان میں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ کے چاروں اساتذہ کا ہیرو ایوارڈ کیلئے انتخاب ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، طلبہ کی تعلیم و تربیت سے وابستگی اور شعبہ تعلیم میں گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے ضلع بھر کے بہترین اور قابل اساتذہ میں ہیرو ایوارڈز تقسیم کرنیکی تقریب آج گورنمنٹ گرلز جامع ہائی سکول سرگودھا میں منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری ہونگے ، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اظہر سہیل خان سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments