داؤدخیل: 15کلو سلنڈر 6800روپے میں فروخت

داؤدخیل: 15کلو سلنڈر 6800روپے میں فروخت

داؤدخیل: 15کلو سلنڈر 6800روپے میں فروخت حکومت کے مقرر نرخوں کو دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا ، کوئی ایکشن نہیں لیتا

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل اور گردونواح میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں جس سے غریب کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے اس وقت داودخیل اور مضافاتی علاقوں میں 15کلو گیس سلنڈر 6800روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کم ریٹ مقرر کیے گئے ہیں لیکن حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کو دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا ہے گیس ڈیلر دوکانداروں کو مہنگے داموں سلنڈر فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بھی مہنگے داموں دیے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کرنے والی پیرا فورس بھی ناکام ہو چکی ہے پیرا فورس کے اہلکاروں نے کھبی داؤدخیل کا دورہ نہیں کیا داؤدخیل اور اتوار بازار پکی چوک پر بھی سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں روزمرہ کی اشیاء بھی مہنگی ہو چکی ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا سے مطالبہ کیا ہے کہ مافیا کو فوری لگام ڈال کر مقرر کردہ حکومتی ریٹ پر اشیاء فراہم کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ غریب طبقہ آسانی سے روزمرہ اشیاء خرید سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...