چشمہ جھیل میں مرغابی کے غیر قانونی شکار ،2افراد گرفتار
چشمہ جھیل میں مرغابی کے غیر قانونی شکار ،2افراد گرفتار کندیاں میں فالکن کا غیر قانونی شکار کرنیوالے دو افراد بھی پکڑے گئے
کندیاں،میانوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)کندیاں بکری اور دو بچے پراسرار طور پر غائب تفصیلات کے مطابق چک نمبر 2 ڈی بی کندیاں کے رہائشی شہباز نامی غریب چرواہے کی بکری اور اس کے دو بچے جو اجڑ میں چر رہے تھے پراسرار طور پر غائب ہو گئے متاثرہ شہری کے مطابق بکری اور دونوں بچے کل مالیتی تقریباً 50 ہزار روپے ہیں واقعے کی اطلاع پر کندیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے بکری اور بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریائے سندھ کے کنارے چشمہ جھیل میں مرغابی کے غیر قانونی شکار کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف رینجرز کندیاں نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا گیا ہے وائلڈ لائف حکام کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر جھیل کنارے ٹیپ ریکارڈر اور جال لگا کر آبی پرندوں کا شکار کر رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی کو شہریوں نے سراہتے ہوئے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments