گلیوںاور تجارتی مراکز میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر
گلیوںاور تجارتی مراکز میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر شہریوں اور تاجروں کو اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں کی صفائی کرنا پڑی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں اتوار کے روز ستھرا پنجاب اور واسا عملے کی چھٹی کے باعث شہر کا صفائی کا نظام متاثر ہوگیا، گلیوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آئے جبکہ شہریوں اور تاجروں کو اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق صفائی عملہ دستیاب نہ ہونے کے باعث دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑا اٹھانے کا کام متاثر رہا، جس کے نتیجے میں تعفن اور گندگی نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔ صورتحال کے باعث متعدد تاجر اور شہری خود جھاڑو اٹھا کر اپنی دکانوں، گلیوں اور بازاروں کی صفائی کرتے دکھائی دیے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک دن کی چھٹی سے اگر پورے شہر کا صفائی نظام متاثر ہوجائے تو متبادل انتظام اور صفائی کے مستقل نظام پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments