جوہر آباد میں ٹریفک سگنلز بند، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
جوہر آباد میں ٹریفک سگنلز بند، حادثات کا خدشہ بڑھ گیاحادثات کی روک تھام کیلئے سگنلز نصب کیے گئے تھے ، تاہم فعال نہ رکھا جا سکا
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد کے اہم چوکوں اور چوراہوں پر نصب ٹریفک سگنلز بند ہونے سے ٹریفک کنٹرول کا نظام غیر فعال ہوگیا، جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل جوہر آباد کی مصروف شاہراہوں سرگودھا روڈ اور مظفرگڑھ روڈ پر آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے سگنلز نصب کیے گئے تھے ، تاہم انہیں فعال نہ رکھا جا سکا۔موجودہ صورتحال میں ان چوراہوں پر ٹریفک سگنلز غیر فعال ہیں اور ٹریفک کے بے ہنگم رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک وارڈنز بھی دکھائی نہیں دیتے ، جس کے باعث شہریوں کے لیے سفر غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے ۔شہر کے سماجی اور عوامی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک سگنلز فوری بحال کیے جائیں اور مصروف چوراہوں پر ٹریفک پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ حادثات کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments