بھاگٹانوالہ کالج میں مباحثے ، مضمون نویسی کے مقابلے

 بھاگٹانوالہ کالج میں مباحثے ، مضمون نویسی کے مقابلے

بھاگٹانوالہ کالج میں مباحثے ، مضمون نویسی کے مقابلے اے ڈی پی اردو، اے ڈی پی پنجابی اور سیکنڈ ایئر کی طالبات نے حصہ لیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں انسدادِ رشوت ستانی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے علمی مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے ، جن میں اے ڈی پی اردو، اے ڈی پی پنجابی اور سیکنڈ ایئر کی طالبات نے حصہ لیا۔علمی مباحثے میں صدف رشید نے پہلی، آئینہ شہزادی نے دوسری جبکہ اقراء اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مضمون نویسی کے مقابلے میں زینب بی بی پہلی، سویرا شبیر دوسری اور حفضہ ایمان تیسری پوزیشن پر رہیں۔مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طالبات میں دیانت داری، میرٹ، قانون پسندی اور بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے طالبات میں معاشرتی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے اور شفاف معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...