ساڑھے 17 لاکھ سے زائد تھیلوں کے برابر آٹے کی سپلائی

ساڑھے 17 لاکھ سے زائد تھیلوں کے برابر آٹے کی سپلائی

ساڑھے 17 لاکھ سے زائد تھیلوں کے برابر آٹے کی سپلائیروزانہ 21 ہزار سے زائد تھیلوں کی فراہمی جاری ، مانیٹرنگ ٹیمیں بھی سر گر م

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں آٹے کی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے اور 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک 10 اور 15 کلوگرام وزن کے آٹے کے مجموعی طور پر 17 لاکھ 9 ہزار 188 تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ روزانہ 21 ہزار سے زائد تھیلوں کی فراہمی جاری ہے ۔ محکمہ خوراک کی مانیٹرنگ ٹیمیں آٹے کی دستیابی اور فروخت کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی ڈی فوڈ شاہ بہرام کی زیر نگرانی ضلع بھر میں آٹے کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک کی جانب سے سپلائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک سرگودھا میں 10 کلوگرام اور 15 کلوگرام آٹے کے مجموعی طور پر 17 لاکھ 9 ہزار 188 تھیلے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف کے مطابق شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روزانہ 10 کلوگرام آٹے کے 6 ہزار 90 تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ 15 کلوگرام آٹے کے تقریباً 15 ہزار تھیلے یومیہ مارکیٹ میں پہنچائے جا رہے ہیں۔

اس طرح دونوں وزن کے آٹے کے مجموعی طور پر تقریباً 21 ہزار 90 تھیلے روزانہ مارکیٹ میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آٹے کی سپلائی اور فروخت کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لیے محکمہ خوراک کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں، جو مختلف مقامات پر آٹے کی دستیابی، سپلائی کے تسلسل اور فروخت کے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق سپلائی کے نظام کی مسلسل نگرانی کا مقصد آٹے کی فراہمی میں ممکنہ مشکلات کی نشاندہی کرنا اور شہریوں کے لیے اس کی دستیابی برقرار رکھنا ہے ۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر سپلائی اور مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ شہری اپنی ضروریات کے مطابق آٹا حاصل کر سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...