نو تعمیر شدہ کر کٹ ارینا اور پیڈل کور ٹ کا با ضابطہ افتتاح
نو تعمیر شدہ کر کٹ ارینا اور پیڈل کور ٹ کا با ضابطہ افتتاح اس ماڈرن ٹیکنیک سے مثبت سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا،علی حیدر نو ر
میانوالی (نامہ نگار)کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں میانوالی میں جدید طرز پر نو تعمیر شدہ کر کٹ ارینا اور پیڈل کور ٹ کا با ضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر نور خان نیازی اور ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے میونسپل کلب میانوالی میں تختی کی نقاب کشائی کرکے کھیلوں کی ماڈرن ٹیکنیک کا با ضابطہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے ممبر پنجا ب اسمبلی علی حیدر نو ر خان نیازی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے میانوالی کے نو جوانوں کو کر کٹ ارینا اور پیڈل کوٹ کا تحفہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کی اس ماڈرن ٹیکنیک سے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے میانوالی شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ڈی سی شاہد عباس کا ٹھیا کی کا وشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کر کٹ ارینا اور پیڈل کوٹ کی تکمیل سے نوجوان نسل کوکھیلوں کی سرگرمیوں کے جدید مواقع میسر آئیں گے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، سی او ضلع کو نسل و ایم سی مبشر کلیم گِل، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان کے علاوہ دیگر افسران اور شہریوں کی کثیرتعداد موجو د تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments