پکی شاہ مردان کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس گئے
پکی شاہ مردان کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ڈی سی میانوالی نوٹس لیکر ڈیرہ جات کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں
داؤدخیل(نماندہ دنیا)پکی شاہ مردان کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے ساتھ سے فیکٹری کے پینے کے پانی کی مین لائینیں گزر رہی ہیں لیکن پکی شاہ مردان کے لیے پانی فیکٹری کی طرف سے میسئر نہیں اب پکی شاہ مردان ایف ایف سی فرٹیلائزر سے امیدیں لگائے پانی کے لیے منتظر ہیں تین سال قبل سابقہ حکومت میں ایک کروڑ سے زائد کی واٹر سپلائی لائن تھل ڈیرہ جات امیرے خیل اور قلندری خیل کو پانی فراہم کرنے کے لیے بچھائی گئی لیکن میپل لیف نے کنکشن دینے کا وعدہ وفا نہ کیا جس سے پچاس کے قریب گھر پینے کے صاف پانی کے لیے امیدیں لگا لگا کر اب مایوس ہو گے ہیں۔داؤدخیل میں پچاس سال سے زائد عرصہ سے قائم میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اور اس وقت کی پاک امریکن فرٹیلائزر فیکٹری اور پینسلین اور ڈائی کمیکل فیکٹری تعمیر ہوئی جہاں ہزاروں ورکر کو روزگار ملا پھر پینسلین اور ڈائی فیکٹری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پرائیویٹ ہوئیں اور پھر بند ہو گئیں پھر پاک امریکن فرٹیلائزر فیکٹری اور میپل لیف بھی پرائیوٹیزیشن کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔اور پرائیویٹ ہونے کے بعد میپل لیف کہ ایک پلانٹ سے چار پلانٹ بن گئے اور روزانہ ہزاروں ٹن سیمنٹ تیار ہو رہی ہے میپل لیف فیکٹری نے پانی دینے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ وفا نہ ہو سکا اور ایک کروڑ روہے ضائع ہو رہے ہیں ڈی سی میانوالی شاہدعباس کاٹھیا نوٹس لیکر ڈیرہ جات کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments