وی سی کا طبی مرکز کے قیام کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان

وی سی کا طبی مرکز کے قیام کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان

وی سی کا طبی مرکز کے قیام کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلانیونیورسٹی آف سرگودھا ہمارا گھر اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے ملازمین اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے طبی مرکز کے قیام اور جامعہ کے قواعد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات گریڈ پانچ سے بیس تک کے غیر تدریسی ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی، جس میں ملازمین کے مسائل، دفتری نظم و ضبط اور ادارے کی بہتری سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔وائس چانسلر نے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لیے ہر ملازم کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے ۔یونیورسٹی آف سرگودھا ہمارا گھر ہے اور اس کی حفاظت، بہتری اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے باہمی احترام کو دفتری ماحول کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ذہنی آسودگی اور فلاح کو اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ وہ پُرسکون ماحول میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، محنت اور باہمی تعاون کے ساتھ فرائض انجام دیں اور جامعہ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...