ای اسٹامپ پیپرز کی مبینہ ٹمپرنگ ،خصوصی آڈٹ ضروری

ای اسٹامپ پیپرز کی مبینہ ٹمپرنگ ،خصوصی آڈٹ ضروری

ای اسٹامپ پیپرز کی مبینہ ٹمپرنگ ،خصوصی آڈٹ ضروری بار کوڈ اور خریدار کی تفصیلات میں مبینہ ردوبدل کے معاملات بھی سامنے آ چکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ای اسٹامپ پیپرز کی مبینہ ٹمپرنگ اور کمپیوٹرائزڈ نظام سے تصدیق میں غفلت کے باعث سرکاری محصولات کو نقصان پہنچنے کے معاملے پر خصوصی آڈٹ اور ذمہ دار اہلکاروں کے تعین کی ضرورت ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ای اسٹامپ پیپرز کے بار کوڈ اور خریدار کی تفصیلات میں مبینہ ردوبدل کے معاملات بھی سامنے آ چکے ہیں، جبکہ 2026 میں تحصیل سرگوھا اور بھیرہ میں بعض اسٹامپ وینڈرز کی جانب سے لائسنس مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ٹھیکے پر دینے اور اسٹامپ پیپرز پر درج خریدار کا نام تبدیل کرنے کے الزامات رپورٹ ہوئے تھے ،اسی طرح سب رجسٹرار دفاتر کی انسپکشن کے دوران حاصل ہونے والے ابتدائی ریکارڈ میں ای اسٹامپ پیپرز کی مبینہ ٹمپرنگ اور تصدیقی مراحل میں کوتاہی کے خدشات سامنے آنے پر متعلقہ حکام کی جانب سے معاملے کا نوٹس بھی لیا جا چکا ہے ، تاہم اس کی رپورٹ مکمل ہوئی یا کسی سب رجسٹرار کے خلاف حتمی محکمانہ کارروائی کی گئی،یہ سب معاملات اور اس حوالے سے درج مقدمات پر پیش رفت التوا کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...