ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف مہم ،تین اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری کریک ڈوان کے دوران تین اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے ۔
خوشاب پولیس نے دوران گشت ایک شخص کو شراب لے کر جاتے ہیوئے پکڑا اور اس سے 15لٹر دیسی شراب بر آمد ہوئی ، قائد آباد پولیس ایک مشکوک شخص سے دوران تلاشی تیس بور پسٹل دو کارتوس جبکہ صدر پولیس جوہر آباد نے ایک اور شخص سے تیس بور پسٹل اور دو گولیاں بر آمد کیں تینوں ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments