300لیٹردودھ میں خشک پاوڈر کی ملاوٹ،تلف کر دیا

 300لیٹردودھ میں خشک  پاوڈر کی ملاوٹ،تلف کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کوٹ عمرانہ میں موجود ملک کولیکشن سینٹر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 300لیٹردودھ کو ٹیسٹ کیا گیا۔

 جس میں خشک پاوڈر کی ملاوٹ پائی گئی جس پر دودھ موقع پر تلف کردیاگیا، کولیکشن سنٹر مالک کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملک کولیکشن سینٹر کو فوری طور پر فوڈ اتھارٹی نے بند کردیا،ناقص اور ملاوٹی دودھ کیخلاف صوبے بھر سخت کارروائیاں جاری،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...