کوٹ مومن:گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں نئے طلبہ کے اعزاز میں اورینٹیشن تقریب
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ مومن میں پروگرامز میں شاندار داخلوں کے بعد اورینٹیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کی میزبانی چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر عثمان یوسف نے کی، جبکہ مقررین میں پروفیسر عمر خان (شعبہ انگریزی)، پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم (شعبہ اسلامیات) اور پرنسپل پروفیسر ریاض احمد شامل تھے ۔مقررین نے کالج میں ہونے والے شاندار داخلوں، تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، دستیاب سہولیات اور نئے تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے تعلیمی میدان میں مزید مواقع اور خوشخبریوں کی امید بھی ظاہر کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments