خانیوال : دو کالونیوں میں سڑکوں کی تعمیر ادھوری، شہری پریشان

 خانیوال : دو کالونیوں میں سڑکوں کی تعمیر ادھوری، شہری پریشان

ٹھیکیدار مبینہ طور پر کام چھوڑ کر غائب، شہریوں کا کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) شہر کی کالونی نمبر 1 اور کالونی نمبر 3 میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ادھورا چھوڑ دیے جانے کے باعث علاقہ مکینوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکیدار کام شروع کرنے کے بعد اسے نامکمل چھوڑ کر غائب ہوگیا، جس سے آمدورفت متاثر ہورہی ہے اور حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں کالونیوں میں سڑکوں کی نامکمل تعمیر کے باعث موٹر سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں اور دیگر شہریوں کو گزرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ صورتحال نہ صرف روزمرہ آمدورفت میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے شہریوں کے مطابق تعمیراتی کام طویل عرصے سے مکمل نہ ہونے کے باعث انہیں روزانہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ۔علاقہ مکینوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی نمبر 1 اور کالونی نمبر 3 میں سڑکوں کی نامکمل تعمیر کا فوری نوٹس لیا جائے ، کام ادھورا چھوڑنے کی وجوہات معلوم کی جائیں اور ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کروا کر شہریوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...