ریڈیو پاکستان لاہور کے انچارج اکاؤنٹس چوہدری عظیم الحسن کے بھائی نعیم نیاز انتقال کر گئے
بھیرہ(نامہ نگار)ریڈیو پاکستان لاہور کے انچارج اکاؤنٹس چوہدری عظیم الحسن کے جواں سال بھائی چوہدری نعیم نیاز حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ دربار امیر السالکین، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی حلقوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن، صدر بھیرہ پریس کلب شاہین فاروقی، سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments