بھیرہ سپورٹس کمپلیکس میں بنیادی سہولیات کا فقدان
بھیرہ سپورٹس کمپلیکس میں بنیادی سہولیات کا فقدان کرسیاں غائب واش رومز اور ڈریسنگ رومز کی حالت بھی ناگفتہ بہ
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ سپورٹس کمپلیکس/ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کھلاڑیوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں غائب واش رومز اور ڈریسنگ رومز کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے ، جبکہ ہارڈ بال کرکٹ کی پریکٹس کے لیے نصب نیٹ بھی موجود نہیں سماجی کارکن ملک حفیظ خان بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں کھیلنے والے کھلاڑیوں سے میچوں کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر بھی فیس وصول کی جاتی ہے اس کے باوجود کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات فراہم نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے اور یہ عمل کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ بھیرہ اسٹیڈیم شہر کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم تفریحی اور کھیلوں کا مرکز ہے ، اس لیے یہاں کرسیاں، واش رومز، ڈریسنگ رومز اور ہارڈ بال کرکٹ پریکٹس نیٹ سمیت تمام بنیادی سہولیات فوری بحال کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments