سمگلنگ کی کوشش ،750 من آٹے سے لدی گاڑی پکڑ لی گئی
سمگلنگ کی کوشش ،750 من آٹے سے لدی گاڑی پکڑ لی گئیبرآمد ہونے والا آٹا سرگودھا اور شاہ پور جیلوں کے اسیران کے لیے مختص کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں آٹے کی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے محکمہ خوراک نے نگرانی کا نظام مزید سخت کرتے ہوئے دن رات کارروائیاں شروع کر دیں، تحصیل ساہیوال کے قریب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر تقریباً 750 من آٹے سے لدی گاڑی پکڑ لی گئی، جبکہ برآمد ہونے والا آٹا سرگودھا اور شاہ پور جیلوں کے اسیران کے لیے مختص کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محسن گجر کے مطابق ضلع بھر میں روزانہ 10 کلوگرام آٹے کے 9 ہزار اور 15 کلوگرام کے تقریباً 13 ہزار تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کیے جا رہے ہیں، اس سپلائی کی مسلسل نگرانی کے لیے دن اور رات کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو آٹے کی ترسیل، گاڑیوں کی نقل و حرکت اور قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔ محکمہ خوراک کی ٹیمیں مختلف داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے ذریعے اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ سرکاری و مارکیٹ سپلائی کا آٹا غیر قانونی طور پر دوسرے اضلاع منتقل نہ ہو اور شہریوں کے لیے مختص آٹے کی دستیابی متاثر نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments