15 سالہ یتیم لڑکی مبینہ طور پر اغوا،مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں 15 سالہ یتیم لڑکی مبینہ طور پر اغواپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کندیاں کے نواحی علاقے چک نمبر 5 ڈی بی میں 15 سالہ یتیم لڑکی فاطمہ کے مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس کے مطابق فاطمہ بکریاں چراتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن کو پانی پلانے گئی، تاہم واپس گھر نہ پہنچی اہلِ خانہ نے تلاش کی لیکن لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکاواقعے پر تھانہ کندیاں پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments