بری حرکتوں سے انکار پر مسلح افراد کا دو طلباء پر بہیمانہ تشدد
میانی (نامہ نگار ) بری حرکتوں سے انکار پر مسلح افراد کا دو طلباء پر بہیمانہ تشدد، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار، مقدمہ درج۔تھانہ میانی کے علاقے میں مسجد ہجویری کے قریب مسلح ملزمان نے سکول سے واپس آنے والے طالب علم اور اسے بچانے والے ایک اور نوجوان پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کیا ہے ۔
پولیس تھانہ میانی نے متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ایک نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی نکے خان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دوپہر 2 بجے کے قریب نویں جماعت کا طالب علم تیمور سکول سے چھٹی کر کے واپس آ رہا تھا کہ مسجد ہجویری کے پاس ملزم محمد رمضان نے 5 نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اسے گھیر لیا اور مارنا شروع کر دیا۔ مدعی کے 17 سالہ بیٹے ابوذر نے جب تیمور کو چھڑانے کی کوشش کی تو ملزم رمضان نے اس پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی نامعلوم ملزمان نے ڈنڈوں (سوٹوں) کے وار کر کے ابوذر اور تیمور کو شدید مضروب کیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments