بورڈ آف انٹرمیڈیٹ انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ختم

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ختم

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ختم ڈی پی ایس جوہرآباد کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جس میں مختلف کالجوں کی ٹیموں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی کھیل صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈی پی ایس جوہرآباد کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ریڈرز کالج سرگودھا دوسرے اور سپیریٔر کالج سرگودھا تیسرے نمبر پر رہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری محمد انیس صادق گجر نے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دی اور تمام شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد طلبہ کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے چیٔرمین بورڈ عباس حیدر گوندل اور سیکرٹری بورڈ سید ابو الحسن نقوی کی سرپرستی، حوصلہ افزائی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد اور کامیابی میں مدد مل رہی ہے ۔ ٹورنامنٹ کے انتظامی امور محمد وقاص بٹ نے احسن انداز میں انجام دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...