صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن،صرافہ ایسوسی ایشن کی تجویز قبول

صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن،صرافہ  ایسوسی ایشن کی تجویز قبول

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن کا منصوبہ، انتظامیہ نے صرافہ ایسوسی ایشن کی تجویز قبول کر لی، جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

صدر آصف محمود چشتی اور جنرل سیکرٹری محمد اسلام نے بتایا کہ صرافہ بازار میں 10 ہزار سے زائد جیولرز کی دکانیں ہیں جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ تاہم بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث بازار کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے بیوٹیفکیشن منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے رابطے جاری ہیں۔ جبکہ منصوبے کا نقشہ اور دیگر معاملات زیر غور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے صرافہ بازار پاکستان کے خوبصورت ترین بازاروں میں شامل ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...