ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا انٹر یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد

ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا انٹر یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد

ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا انٹر یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقادچیلنج میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی تربیت یافتہ ٹیموں نے حصہ لیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے سلسلے میں انٹر یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد، ضلع خوشاب کی تمام تحصیلوں ،خوشاب،قائدآباد،نورپور تھل اور نوشہرہ کی تربیت یافتہ ٹیموں کے مابین ایوب بھا ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہواسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر انٹرنیشنل CERT چیلنج کی تیاری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی زیرِ نگرانی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے مابین انٹر یونین کونسل سرٹ مقابلوں کا انعقاد ایوب بھا ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں کیا گیا، چیلنج میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی تربیت یافتہ ٹیموں نے حصہ لیا سرٹ مقابلہ کروانے کا مقصد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل CERT چیلنج کیلئے ضلع خوشاب سے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا سرٹ چیلنج میں میڈیکل ٹراما، واٹر ریسکیو، کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق فوری ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ بحفاظت محفوظ جگہ پر منتقلی، بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے ذریعے بحفاظت نکالنے ، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے امدادی مشقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور چیلنج میں حصہ لینے والی تمام ٹیمز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیافرضی مشقوں کے تمام مقابلوں میں فاتح ٹیموں میں ٹرافی بھی تقسیم کی گئیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...