اکتوبر میں 96 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 5 رکشے برآمد

اکتوبر میں 96 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 5 رکشے برآمد

اکتوبر میں 96 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 5 رکشے برآمد چوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا،مال اصل مالکان کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم کی کارروائی کے دوران اکتوبر میں 96 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 5 رکشے برآمد کر لیے گئے ، جبکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پولیس نے برآمد ہونے والی مجموعی طور پر 101 گاڑیاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اور رکشے شہریوں کے سپرد کیے ۔ طویل عرصے سے اپنی گاڑیوں کی واپسی کے منتظر شہریوں نے مسروقہ سواریوں کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...