ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ٹیکسٹائل مل انتظامیہ کیخلاف مقدمہ
ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ٹیکسٹائل مل انتظامیہ کیخلاف مقدمہمحکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات کی چیکنگ کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی نجی ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات کی چیکنگ کی۔ اس دوران نجی ٹیکسٹائل مل کی چمنیوں سے نکلنے والا کالا اور مضرِ صحت دھواں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب بنتا پایا گیا، جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments