جنگلات اور نہروں کے کنارے لگے سینکڑوں درخت چوری

جنگلات اور نہروں کے کنارے لگے سینکڑوں درخت چوری

جنگلات اور نہروں کے کنارے لگے سینکڑوں درخت چوری مبینہ طور پر بعض فیلڈ اہلکار مقامی افراد کو سرکاری لکڑی فروخت کر رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں سرکاری درختوں کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی کٹائی اور فروخت کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود متعلقہ محکموں کا چیک اینڈ بیلنس سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 126 جنوبی، 120 جنوبی، 130 جنوبی، 132 جنوبی، 133 جنوبی، 135 جنوبی، 139 جنوبی، شاہین آباد، شاہ پور اور بھلوال سمیت متعدد علاقوں میں سرکاری جنگلات اور نہروں کے کنارے لگے سینکڑوں درخت کاٹے اور چوری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر بعض فیلڈ اہلکار مقامی افراد کو سرکاری لکڑی فروخت کر رہے ہیں۔ کئی کئی سال سے ایک ہی علاقے میں تعینات عملے کی جانب سے افسران کو بھجوائی جانے والی رپورٹس پر ہی اکتفا کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث درختوں کی کٹائی روکنے کے بجائے سرکاری وسائل کا نقصان بڑھتا جا رہا ہے ۔ مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ درختوں کی کٹائی سے نہ صرف سرکاری جنگلات کا رقبہ سکڑ رہا ہے بلکہ نہروں کے کنارے اور پشتوں کا قدرتی تحفظ بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر تحقیقاتی ادارے نے مکمل تفصیلات ڈویژنل اور ضلعی حکام کو ارسال کیں اور چھان بین بھی شروع ہوئی، تاہم ابتدائی رپورٹ ہی غائب ہو گئی اور تحقیقات مختلف مصروفیات کا جواز بنا کر روک دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...