کریک ڈاؤن، مزید تین دکانیں سیل، بھاری مالیت کا سامان ضبط
کریک ڈاؤن، مزید تین دکانیں سیل، بھاری مالیت کا سامان ضبط تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی آگے بڑھائی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے مصروف تجارتی مراکز میں تجاوزات مافیا کے خلاف میونسپل کارپوریشن کا سخت کریک ڈاؤن، مزید تین دکانیں سیل، بھاری مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق میونسپل آفیسر ریگولیشن زوہا بلوچ کی زیر نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹرز ملک منصور، عمر گجر اور محمد شعیب نے اندرون شہر شربت چوک، محمدی بازار، اردو بازار، فیصل بازار اور گول چوک کے اطراف تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے مزید تین دکانیں سیل کر دیں، جبکہ دکانوں اور دیگر مقامات سے قبضے میں لیا گیا بھاری مالیت کا تجاوزاتی سامان سرکاری اسٹور منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری جگہوں پر قبضہ اور راستوں کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments