جوہر کالونی میں گورنمنٹ ہائی سکول میں 700 طلبہ زیر تعلیم

 جوہر کالونی میں گورنمنٹ ہائی سکول میں 700 طلبہ زیر تعلیم

سکول میں بجلی کی بندش کے دوران کوئی متبادل انتظام بھی موجود نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جوہر کالونی میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول میں 700 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے والے سرکاری ادارے میں بنیادی ضروریات تک پوری نہیں کی جا رہیں۔ سکول میں بجلی کی بندش کے دوران متبادل انتظام موجود نہیں، جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔ شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے دوران کلاس رومز میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، دوسری جانب صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت پوری نہ ہونے سے سینکڑوں طلبہ کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے دعوے اپنی جگہ، مگر جوہر کالونی کے اس تعلیمی ادارے کی صورتحال ان دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے ۔ متعلقہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول میں بجلی کے متبادل انتظام، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ 700 سے زائد طلبہ کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر ان کا تعلیمی مستقبل متاثر نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...