مسافر بسوں کی دوڑ سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات

 مسافر بسوں کی دوڑ سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات

مسافر بسوں کی دوڑ سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاہور روڈ اور فیصل آباد روڈ پر ڈرائیوروں کاآگے نکلنے کا خطرناک کھیل جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ اور فیصل آباد روڈ پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی خطرناک دوڑ نے مسافروں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ، مسابقت کے نام پر سڑکوں پر جاری اس غیر ذمہ دارانہ طرزِ ڈرائیونگ کے باعث تیز رفتاری، خطرناک اوورٹیکنگ اور ایک دوسرے کو راستہ نہ دینے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ آئے روز پیش آنے والے حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ اور فیصل آباد روڈ پر چلنے والی مختلف کمپنیوں کی مسافر بسوں کے ڈرائیور مسافروں کو مقررہ مقامات تک پہنچانے کے بجائے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ٹریفک قوانین اور مسافروں کی سلامتی کو نظرانداز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک بس دوسری سے آگے نکلنے کے لیے تیز رفتاری سے اوورٹیک کرتی ہے تو دوسری بس کا ڈرائیور بھی پیچھے رہنے کے بجائے رفتار بڑھا دیتا ہے ، جس کے نتیجے میں سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل راہگیروں کے لیے بھی حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...