خواتین کیلئے سرکاری کمیٹیوں میں 33 فیصد نمائندگی

خواتین کیلئے سرکاری کمیٹیوں میں 33 فیصد نمائندگی

خواتین کیلئے سرکاری کمیٹیوں میں 33 فیصد نمائندگی شکایات کے بروقت ازالے میں تاخیر بھی تشویش کا باعث بن رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پورے ڈویژن میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ و مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی صورتحال ایک بار پھر توجہ طلب بن گئی ہے ۔ وویمن امپاورمنٹ پیکج کے تحت بالخصوص خواتین کے لیے سرکاری کمیٹیوں اور فیصلہ ساز فورمز میں 33 فیصد نمائندگی، کام کی جگہوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ہراسمنٹ کے تدارک کے لیے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل جیسے اہم اقدامات کے باوجود مختلف محکموں میں ان پر عملدرآمد اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے شکایات بدستور سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈویژنل و ضلعی سطح پر متعلقہ افسران کی عدم توجہی اور محکموں میں مؤثر مانیٹرنگ کے فقدان کے باعث خواتین ملازمین کو متعدد مسائل کا سامنا ہے ، جبکہ مختلف فورمز پر دائر درخواستوں اور شکایات کے بروقت ازالے میں تاخیر بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے ۔ خصوصاً محکمہ صحت اور تعلیم سمیت ایسے سرکاری شعبوں میں جہاں خواتین کی بڑی تعداد خدمات انجام دے رہی ہے ، انہیں درپیش مسائل اور شکایات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے ۔ حکومتی پیکج کے تحت خواتین کو کام کی جگہوں پر محفوظ ماحول فراہم کرنے ، علیحدہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ہراسمنٹ کی شکایات کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹیوں کا فعال ہونا ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...