میٹر کی مین لائن میں تار لگا کر بجلی چوری کرتا ہوا صارف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

میٹر کی مین لائن میں تار لگا کر  بجلی چوری کرتا ہوا صارف  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی فیسکو سب ڈویژن کی اینٹی تھیفٹ ٹیم نے بجلی میٹر کی مین لائن میں تار لگا کر بجلی چوری کرتا ہوا صارف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو نور خان کی مدعیت میں بجلی چوری کے مرتکب صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی فیسکو سب ڈویژن کی اینٹی تھیفٹ ٹیم اراکین چوہری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے چیک نمبر 133 کے رہائشی محمد احمد ولد نصیر احمد کو میٹر بجلی کی مین لائن میں تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔اور بعد ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی نور خان کی مدعیت میں زیر دفعہ 462-1 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...